ETV Bharat / city

یو جی سی کے منظور شدہ رسائل کی فہرست میں ایوان ارود بھی شامل - یو جی سی کی تازہ ترین فہرست میں ایوانِ اردو

یو جی سی کی تازہ ترین فہرست میں ایوانِ اردو کو اس کی 33 سالہ علمی و ادبی خدمات اور اس کی اہمیت کے پیشِ نظر اپنے منظور شدہ رسائل کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

Aiwan-e-urdu is in the list of UGC approved magazines
یو جی سی کے منظور شدہ رسائل کی فہرست میں ایوان ارود بھی شامل
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 7:56 PM IST

اردو اکادمی دہلی کا ادبی و ثقافتی ماہنامہ رسالہ ایوانِ اردو گزشتہ 33 برس سے متواتر اردو ادب و تنقید اور تاریخ و ثقافت کی اہم خدمات انجام دے رہا ہے۔

اکادمی کے لیے خوشی کا مقام ہے کہ یو جی سی (University Grants Commission) کی تازہ ترین فہرست میں ایوانِ اردو کو اس کی 33 سالہ علمی و ادبی خدمات اور اس کی اہمیت کے پیشِ نظر اپنے منظور شدہ رسائل کی فہرست میں پھر سے شامل کیا ہے۔

اردو اکادمی دہلی کے وائس چیئرمین پروفیسر شہپر رسول اور دیگر اراکین نے یو جی سی کے اس اقدام کی ستائش کی ہے۔

واضح رہے کہ ایوانِ اردو میں جہاں ملک اور بیرونِ ملک کی مختلف یونیورسٹیز کے باوقار اساتذہ اور اردو کے دیگر نامور ادباء و شعراء کے گراں قدر مضامین اور تخلیقات شائع کی جاتی ہیں، وہیں اس رسالے میں ریسرچ اسکالرز کو بھی لکھنے کا موقع دیا جاتا ہے، جس سے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ ایوانِ اردو میں شائع ہونے والے ان کے مضامین اور تخلیقات کی بنیاد پر ان کی شناخت بھی قائم ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.