ETV Bharat / city

پانی بھر جانے کے مسئلہ کو ختم کرنے کیلئے سسودیا کا اہم بیان - delhi flood

دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے دہلی میں پانی بھر جانے کے مسئلہ سے نپٹنے کے لئے تمام متعلقہ محکموں سے تال میل کے ساتھ کرنے کرنے کی اپیل کی ہے۔

منیش سسودیا
منیش سسودیا
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 10:17 PM IST

منیش سسودیا نے جمعہ کو حکام کو ہدایت دی کہ پانی کے مسئلہ سے نجات پانے کے لئے دہلی میں پانی بھر جانے والے مقامات پر نشاندہی کی جائے اور ان پر مائکرو لیول پر کام کیا جائے۔ اس کے بعد ہی اس مسئلہ سے نجات مل سکے گی۔

انہوں نے تمام حکام کو ہدایت دی کہ اس مسئلہ کو جلد از جلد ختم کرنے کے لئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پلاننگ بنائی جائے۔

نائب وزیراعلی نے کہا کہ دہلی میں اس بار گزشتہ کئی برسوں سے زیادہ بارش ہوئی ہے اور کئی مقامات پر پانی بھر جانے کے مسئلہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس مسئلہ کو ختم کرنے کے لئے اس سے متعلقہ تمام ایجنسیوں کا ساتھ مل کر کام نہایت ضروری ہے۔ ذمہ داری پرائمری ایجنسی کی جوابدہی طے ہو اور باقی ایجنسی اس کے ساتھ کوآرڈی نیشن کرے۔

انہوں نے دہلی کے دو اہم مقامات آئی ٹی او اور این ایچ 24 کے نزدیک پانی بھر جانے کی نشاندہی کرتے ہوئے حکام کو جلد از جلدان دونوں مقامات پر پانی بھر جانے کے مسئلہ کو دور کرنے کی ہدایت دی۔

نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے کہا کہ اس سال جب بھی بارش ہوئی تب آئی ٹی او کے نزدیک اور این ایچ 24 کے سلپ روڈ پر تالاب بن گیا۔

انہوں نے کہاکہ اس مسئلہ کا حل اس وقت ہی ہوگا جب این ایچ آئی، ایم سی ڈی، پی ڈبلیو ڈی سمیت دیگر تمام ایجنسیاں متحد ہوکر کام کریں۔

مزید پڑھیں:

دہلی میں پانی بھر جانے کے مسئلہ پر جمعہ کو اعلی سطحی میٹنگ ہوئی جس میں لیفٹننٹ گورنر انل بیجل، مسٹر سسودیا، پی ڈبلیو ڈی وزیر ستیندر جین، دہلی کے چیف سکریٹری وجے کمار دیو، تینوں کارپوریشنوں کے میونسپل کمشنر سمیت دیگرمتعلقہ حکام شامل رہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.