ETV Bharat / city

دہلی تشدد معاملہ: کرائم برانچ کی سات چارج شیٹ داخل - آفتاب کے قتل کیس

دہلی تشدد معاملے میں دہلی پولیس اس سے قبل آئی بی افسر انکت شرما اور راجدھانی اسکول کے مالک فیصل فاروق کے قتل کے خلاف چارج شیٹ داخل کر چکی ہے۔ دہلی تشدد معاملے میں اب تک سات سو سے زیادہ ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں۔ اس معاملے میں ڈھائی ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Delhi violence case
دہلی تشدد معاملہ
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 10:48 AM IST

دہلی تشدد معاملے میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے آج دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ میں سات چارج شیٹس داخل کی ہیں۔ اس چارج شیٹ میں 39 افراد کو ملزم بنایا گیا ہے۔

کراول نگر پولیس اسٹیشن میں درج انور کے قتل کیس میں پہلی چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ اس معاملے میں پانچ افراد پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ آفتاب کے قتل میں دوسرا چارج شیٹ داخل کیا گیا ہے، جس میں تین افراد کو ملزم بنایا گیا ہے۔ بابو قتل کیس میں تھانہ کھجوری خاص میں تیسری چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ بابو قتل کیس میں 16 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

کراول نگر پولیس اسٹیشن میں درج سلمان کے قتل کیس میں چوتھی چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ اس معاملے میں چار افراد پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ کراول نگر پولیس اسٹیشن میں ہی درج ویر بھان کے قتل کیس میں پانچواں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے جس میں چار افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ کراول نگر تھانے میں درج آلوک تیواری کے قتل کیس میں چھٹی چارج شیٹ داخل کی گئی ہے جس میں چار افراد کو ملزم بنایا گیا ہے۔ کراول نگر تھانے میں درج دنیش کے قتل کے معاملے میں ساتواں چارج شیٹ داخل کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں چار افراد پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دہلی پولیس اس سے قبل آئی بی افسر انکت شرما اور راجدھانی اسکول کے مالک فیصل فاروق کے قتل کے خلاف چارج شیٹ داخل کر چکی ہے۔ دہلی تشدد معاملے میں اب تک سات سو سے زیادہ ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں۔ اس معاملے میں ڈھائی ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ شمال مشرقی دہلی میں فسادات میں 53 افراد ہلاک اور دو سو کے قریب زخمی ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.