ETV Bharat / city

پڈوچیری میں کورونا کے 64 نئے کیسز

مرکز کے زیر انتظام پڈوچیری میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 64نئے معاملات درج ہوئے ہیں وہیں اس دوران ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔

پڈوچیری میں کورونا کے 64 نئے کیسز
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 9:42 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 64 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت نے ہفتہ کو بتایا کہ نئے کیسز میں سے 48 پڈوچیری، 10 کرئیکل، پانچ یانم اور ایک ماہے علاقے سے سامنے آئے ہیں۔ اسی دوران گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایک مریض کی موت سے ماس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

کورونا سے متاثرہ نئے مریضوں میں سے 39 کو گورنمنٹ میڈیکل کالج میں، نو کو جے آئی پی ایم ای آر میں، 10 کو کائیکل کے گورنمنٹ جنرل اسپتال، پانچ یانم سرکاری اسپتال اور ایک ماہے جنرل اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

پڈوچیری میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 53 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ جن اسپتالوں سے لوگوں کو چھٹی دی گئی ہے ان میں گورنمنٹ میڈیکل اسپتال سے22 ، جے آئی پی ایم ای آر سے18 ، کووڈ کیئر سنٹرسے 11 اور کریکال جی جی ایچ کے دو افراد شامل ہیں۔

پڈوچیری میں اس وقت گورنمنٹ میڈیکل کالج میں389 ، جے آئی پی ایم ای آر میں107 ، کووڈ کیئر سنٹر میں62 ، کرائیکل جی جی ایچ میں43 ، یانم جی ایچ میں 25 اور ماہے جی ایچ میں 3 مریض زیر علاج ہیں۔

اب تکپڈوچیری میں 1337 مریض کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 690 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ وہیں 18 مریض اب تک اس وبا سے ہلاک ہو گئے ہیں اور اس وقت مختلف اسپتالوں میں 629 افراد زیر علاج ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک بھر میں 8,35,294افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 22ہزار سے زائد افراد کی موت واقع ہو چکی ہے، وہیں 5لاکھ 27ہزار افراد اس وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین ممالک میں امریکہ(33لاکھ) اور برازیل (18لاکھ) کے بعد بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.