ETV Bharat / city

دہلی: نیو کورونا وائرس اسٹرین کے 51 مشتبہ مریض - میڈیکل ڈائریکٹر

دہلی میں کل آٹھ مریضوں میں نیو کورونا وائرس اسٹرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں لوک نائک جے پرکاش ہسپتال میں نیو کورونا وائرس اسٹرین کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔

new strain covid
کورونا اسٹرین
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 5:05 PM IST

کم ہوتے کورونا کے معاملوں کے درمیان ملک میں نیو کورونا وائرس اسٹرین کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں نیو کورونا وائرس اسٹرین کے 73 معاملے آ چکے ہیں۔ اس میں سے دہلی میں آٹھ مریضوں میں نیو کورونا وائرس اسٹرین کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا اسٹرین

تین روز پہلے ہی دہلی کے لوک نائک جئے پرکاش ہسپتال سے 15 مشتبہ مریضوں کے سیمپل ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

ان 15 مریضوں کے سیمپل میں چار لوگوں میں کورونا کے نیو کورونا وائرس اسٹرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ لوک نائک ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سریش کمار نے بتایا کہ اس سے پہلے چار لوگوں میں نیو اسٹرین کی تصدیق ہوئی تھی اور اب پھر سے نئے چار معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد دہلی میں نیو کورونا وائرس اسٹرین کے مریضوں کی کل تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر سریش کمار نے یہ بھی بتایا کہ 15 دیگر مشتبہ کے سیمپل بھی ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ ان 15 سیمپل کی رپورٹ اگلے دو روز میں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 'اسرائیل کو آج موڈرنا کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ملنے کی امید'

خیال رہے کہ نیو کورونا وائرس اسٹرین کا خدشہ ظاہر ہوتے ہی یونائٹیڈ کنگڈم سے دہلی پہنچنے والے تمام مشتبہ کو ایل این جے پی ہسپتال میں رکھا جا رہا ہے اور یہ اب ایسے مشتبہ کی کل تعداد 51 ہوگئی ہے، جن میں سے کل آٹھ مریضوں میں نیو کورونا وائرس اسٹرین کی تصدیق ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.