ETV Bharat / city

ملک میں 1668 کورونا ٹیسٹ لیب - کورونا وائرس کا ٹیسٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریوں کی تعداد بڑھ کر 1,668 ہوگئی ہے، جن میں سرکاری 1,035 اور پرائیویٹ 633 لیباریٹری شامل ہے۔

icmr
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 5:34 PM IST

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی طرف سے پیر کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کی فہرست میں مزید 13 لیباریٹریوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں سرکاری 1,035 اور پرائیویٹ 633 لیباریٹری شامل ہے۔

فی الحال، آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیبارٹریوں کی تعداد 846 (سرکاری: 467، پرائیوٹ: 379) ہے، جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیبارٹریوں کی تعداد 691 (سرکاری: 527، پرائیویٹ: 164) ہے اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیبارٹریوں کی تعداد 122 (سرکاری: 34، پرائیویٹ: 88) ہے۔

ان 1,668 لیبارٹریوں میں 07 ستمبر کو 10,98,621 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس طرح سے ملک میں اب تک 5,06,50,128 سے زیادہ سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 75,809 نئے مریض سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 42 لاکھ سے بڑھ کر 42,80,422 ہوگئی ہے۔ تاہم، 07 ستمبر کو 73,521 متاثرہ افراد کے صحتیاب ہونے اور 1,155 مریضوں کی موت ہوجانے سے فعال کیسز میں 1155 کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس وقت ملک بھر میں کل 8,83,697 کورونا وائرس کے فعال کیسز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.