ETV Bharat / city

ملک میں 1655 کورونا ٹیسٹ لیبز

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کی جانچ کرنے والی لیباریٹریوں کی فہرست میں مزید تین لیباریٹریوں کو شامل کیے جانے کے بعد ملک میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے والی لیباریٹریوں کی تعداد اب 1655 ہوگئی ہے۔

1,655 Corona test labs in the country
ملک میں 1,655 کورونا ٹیسٹ لیب
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 3:44 PM IST

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی طرف سے پیر کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کی جانچ کرنے والی لیباریٹریوں کی فہرست میں مزید تین لیباریٹریوں کو شامل کیا گیا ہے، ان میں سرکاری 1028 اور پرائیویٹ 627 لیباریٹریز شامل ہیں۔

فی الحال، آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیباریٹریوں کی تعداد 843 (سرکاری: 467، پرائیوٹ: 376) ہے جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیباریٹریوں کی تعداد 691 (سرکاری: 527، پرائیویٹ: 164) ہے اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیباریٹریوں کی تعداد 121 (سرکاری: 34، پرائیویٹ: 87) ہے۔

ان 1655 لیباریٹریوں میں 06 ستمبر کو 720362 نمونوں کی جانچ کی گئی، اس طرح سے ملک میں اب تک 49551507 سے زیادہ سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 90,802 نئے مریض سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 42 لاکھ سے بڑھ کر 42,04,613 ہوگئی ہے۔ تاہم 06 ستمبر کو 69,564 متاثرہ افراد کے صحتیاب ہونے اور 1,016 مریضوں کی موت ہوجانے سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 20,222 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت ملک بھر میں 8,82,542 کورونا وائرس کے فعال کیسز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.