ضلع چمولی کے بالائی علاقوں میں شام ہوتے ہی شدید برفباری شروع ہو جا رہی ہے۔ اس دوران ایک نوجوان جوڑے کی شادی کی رسم ادا کی گئی۔
بسنت پنچمی کے دن پہاڑی علاقوں میں شادی کی رسم کی ادائیگی کو خوش آئند مانا جاتا ہے لیکن برفباری اور کڑاکے کی سردی کے سبب ثقافتی اور مذہبی کاموں کے ساتھ لوگوں کے روز مرہ اور معمول کے کاموں پر بھی خاصا اثر پڑ رہا ہے لیکن پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں نے ان تمام پریشانیوں کو درکنار کر کے شادی کی تقریب کا اہتمام کیا۔
یہاں گھاٹ بلاک کے لونٹرا گاؤں میں شادی کی تقریب بھاری برفباری کے دوران ہوئی، اس دوران شادی میں دولہے کے ہمراہ باراتی بھی آئے جو جوش و خروش سے لبریز تھے اور دولہا چندن کے ساتھ شدید برفباری کے باوجود باراتیوں نے لنترا گاؤں سے چار کلو میٹر تک کا پیدل سفر کر کے دلہن کے گاؤں بجرا پہنچے جہاں شادی کی رسم کو ادا کی گئی۔