ETV Bharat / city

نابالغ طالبہ سے چھیڑخانی کے الزام میں ٹیچر گرفتار - شرمسار کرنے والا واقعہ

طالبہ کے باپ نے پولیس کو تحریر دیکر الزام لگایا کہ ان کی لڑکی مقامی شاردے پبلک اسکول میں پڑھتی ہے اور جب وہ اسکول گئی تھی اس دوران اسکول کے ٹیچر ہری نند جوشی نے اس کے ساتھ چھیڑ خانی اور زور زبردستی کی۔

Teacher arrested for molesting underage student
نابالغ طالبہ سے چھیڑخانی کے الزام میں ٹیچر گرفتار
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 9:21 PM IST

اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر جن پتھ میں استاذ شاگرد کے رشتے کو شرمسار کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک پرائیویٹ اسکول کے ٹیچر کو اپنی طالبہ کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

ادھم سنگھ نگر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق معاملہ تھانہ جھن کائیا کے بگہ 54 کا ہے۔ گزشتہ بدھ یعنی 16 اکتوبر کو ایک نابالغ طالبہ کے باپ نے پولیس کو تحریر دیکر الزام لگایا کہ ان کی لڑکی مقامی شاردے پبلک اسکول میں پڑھتی ہے اور جب وہ اسکول گئی تھی اس دوران اسکول کے ٹیچر ہری نند جوشی نے اس کے ساتھ چھیڑ خانی اور زور زبردستی کی۔ ملزم ٹیچر کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جائے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 354/506 اور جنسی استحصال کے تحفظ کے قانون (پوکسو) کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش سب انسپکٹر ببیتا ٹمٹا کے حوالے کردی گئی۔ اس معاملے میں حقائق صحیح پائے جانے پر ملزم ٹیچر کو پولیس نے جمعرات کی رات اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا اور ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.