ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر میں پولیس نے ملک بھر میں 27 کروڑ کی جعلسازی کرنے والے گروہ کو بے نقاب کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے.جعلسازوں نے ملک کی مشہور گنامی ٹیلی کام ریلائنس کمپنی کے نام پر دھوکہ دہی کی تھی، گرفتار جعلسازوں نے اتراکھنڈ میں ہی 6 کروڑ روپے کی جعلسازی کی تھی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس دلیپ سنگھ کنوار نے آج ادھم سنگھ نگر میں جعلسازوں کے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ' ان جعلسازوں سے تفتیش کرتے ہوئے کئی حیران کن انکشافات ہوئے ہیں'۔ ان کا نیٹ ورک ملک بھر کی متعدد ریاستوں میں چل رہا تھا۔پولیس کے مطابق ان افراد نے اب تک ملک کے مختلف مقامات سے 27 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے'۔
گرفتار ملزمان میں اشونی کمار ولد سریش چوبی ساکن گاؤں ہرنیچک تھانہ بیور ضلع پٹنہ بہار، ونود رائے ولد بلارام رائے، ساکر گریٹر نوئیڈا غازی آباد، پرشانت سنگل ولد نند کمار سنگل سکنہ پشپ بہار نہرو کالونی دہرادون، ملک کی مشہور ٹیلی کام کمپنی میں اعلی عہدوں پر فائز رہ کر کام کیا ہے لہذا انھیں ٹیلی کام کمپنی کے بارے میں پورا پورا تجربہ تھا ایس ایس پی نے بتایا کہ اشونی کمار کمپنی کے سی ای او کی حیثیت سے لوگوں کو ونود رائے سے ملاتے تھے۔
صرف یہی نہیں، کمپنی کے بہت سے شو رومز کا افتتاح بھی انہوں نے کیا۔ یہ لوگ اتنے چال باز تھے کہ ان کے پاس کمپنی کے سازوسامان بھی موجود تھے جس سے انہوں نے لوگوں کے سامنے کمپنی کا افسر بننے کی یقین دہانی کرائی اور دھوکہ دیا۔
مزید پڑھیں:
تعاون نہ کرنے پر ریا چکرورتی کی گرفتاری کا امکان
ان کا مرکزی دفتر مغربی بنگال کے کلکتہ میں بنا تھا جہاں سے وہ رقم کا لین دین کرتے تھے۔