ETV Bharat / city

اتراکھنڈ: گلیشیئر ٹوٹنے کے بعد چار اضلاع میں ہائی الرٹ

چمولی میں گلیشیئر ٹوٹنے کے بعد، اتراکھنڈ ڈیزاسٹر کنٹرول روم سے ضلع کو مسلسل اپ ڈیٹ مل رہے ہیں۔ ریاست بھر میں حکام کی جانب سے لوگوں کو بچانے کے سلسلے میں ہدایات دی جارہی ہیں۔ ریاست کے چار اضلاع میں الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں پوڑی، ٹہری، دہرادون اور ہریدوار شامل ہیں۔

disaster chamoli
اترکھنڈ: گلیشیر ٹوٹنے کے بعد چار ضلعوں میں الرٹ جاری
author img

By

Published : Feb 7, 2021, 5:16 PM IST

Updated : Feb 7, 2021, 6:33 PM IST

اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں گلیشیئر ٹوٹنے سے بھاری تباہی ہوئی ہے۔ ضلع کے رینی گاؤں کے پاس گلیشیئر ٹوٹا ہے۔ انتظامیہ کی ٹیم موقع پرروانہ ہوچکی ہے۔ اس میں کئی گاؤں کے گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ گلیشیئر تھالی ندی کے کنارے کنارے بہہ رہا ہے۔ اس میں 100 سے 150 لوگوں کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اتراکھنڈ: گلیشیئر ٹوٹنے کے بعد چار اضلاع میں ہائی الرٹ
اتراکھنڈ: گلیشیئر ٹوٹنے کے بعد چار اضلاع میں ہائی الرٹ

گلیشیئر ٹوٹنے کے بعد سے ہی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل نگرانی رکھی جارہی ہے، تاہم محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ بھی اس تعلق سے کافی متحرک ہے کنٹرول روم سے مسلسل پورے ضلع پر نظر رکھی جارہی ہے۔ افسران کی جانب سے بھی مسلسل لوگوں کی حفاظت کے تئیں حکم جاری کیا جارہا ہے۔

کنٹرول روم میں موجود ڈی آئی جی علیم اگروال نے بتایا کہ 'حالیہ دنوں میں لانچ کیے گئے دو بڑے پروجیکٹ کو اس تباہی سے کافی نقصان پہنچا ہے۔ ساتھ ہی اس پروجیکٹ میں تقریبا 150 افراد کام کر رہے ہیں جنہیں کافی نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔'

اس حادثے اور تباہی کے پیش نظر اتراکھنڈ کے جار ضلعوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے جن میں پوڑی، ٹہری، دہرادون اور ہری دوار شامل ہیں، ساتھ ہی ندیوں کے کنارے آباد لوگوں کو بھی محفوظ مقام پر پہنچایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اتراکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے سے زبردست تباہی، الرٹ جاری

ان تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ ڈیزاسٹر کنٹرول روم میں موجود وزیر اعلٰی اتراکھنڈ کے میڈیا صلاح کار رمیش نے بتایا کہ 'ابھی حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے سبھی جگہوں پر ریسکیو کے لیے ٹیم موجود ہے ساتھ ہی انہوں نے ریاست کے عوام سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ ان حالات میں پرانی تصاویر اور خبریں شیئر کرکے لوگوں کو مزید پریشانی میں نہ ڈالیں۔' ساتھ ہی رمیش نے بتایا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ متاثرہ علاقوں کے دورہ پر نکل چکے ہیں۔

Last Updated : Feb 7, 2021, 6:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.