ریاست بہار کے ضلع کیمور کے بھبھوا اسمبلی حلقہ سے الیکشن بہت دلچسپ ہونے جارہا ہے، این ڈی اے سے بغاوت کے بعد بھبھوا اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی اور جے ڈی یو کے ضلع صدر ڈاکٹر پرمود سنگھ نے آخرکار آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا ہے۔
صبح 11 بجے اپنے آبائی گاؤں اخلاص پور سے نامزدگی کے لیے روانہ ہوئے اور بھبھوا واقع انومنڈل دفتر میں جا کر پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔
انہوں نے میڈیا سے خطاب میں کہا کہ 'میں ابھی بھی جے ڈی یو کا ضلع صدر ہوں، انہوں نے کہا کہ اگر ہائی کمان کو لگتا ہے کہ میں غلط ہوں تو مجھے پارٹی سے بے دخل کردے'۔
انہوں نے کہا کہ جب گھر کے دو ممبر ہوتے ہیں تو خاندان کے سربراہ کو یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ دونوں کو برابر کا شریک بنائے۔
انہوں نے کہا کہ 'میں بطور امیدوار پرچۂ نامزدگی داخل کروں یہ میرا نہیں بلکہ کارکنوں کا فیصلہ ہے لہذا میں نے اپنا پرچہ داخل کردیا۔'
میڈیا نے یہ سوال پوچھا تھا کہ کیا آپ بی جے پی کے چاروں امیدوار کے خلاف انتخابی مہم چلائیں گے، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کارکنوں کا فیصلہ ہے کہ میں بھبھوا سے نامزدگی داخل کروں۔