ETV Bharat / city

کورونا کے صحتیاب مریض کے ساتھ محلے والوں کا ناروا سلوک - ایمبولینس

دربھنگہ میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے مریضوں کو جب اسپتال انتطامیہ نے ایمبولینس کے ذریعہ انھیں ان کے گھر روانہ کیا تو محلے والوں نے جم کرہنگامہ کیا ،جس کے بعد مجبوراً انہیں واپس اسپتال جانا پڑا۔

image
image
author img

By

Published : May 14, 2020, 1:21 PM IST

بہار کے ضلع دربھنگہ میں چند دنوں قبل ایک خاتون، شوہر اور ان کا ایک بچہ تینوں کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے جو اب مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں اور ان کی رپورٹ بھی نگیٹو آئی ہے، گزشتہ روز دربھنگہ میڈیکل کالج کی جانب سے ان تینوں کو بھگوان داس علاقے میں واقع اس کے گھر ایمبولینس کے ذریعہ روانہ کیا گیا تھا۔

صحتیاب مریضوں کے ساتھ محلے والوں کا ناروا سلوک

لیکن جیسے ہی ایمبولینس بھگوان داس محلہ میں داخل ہوئی محلہ والوں نے ہنگامہ کرنا شروع کردیا حتی کہ انھیں ایمبولینس سے اترنے تک نہیں دیا گیا، تبھی اس معاملے میں مقامی پولیس بھی اس محلہ میں پہنچی لیکن پولیس نے بھی محلہ والوں کا ہی ساتھ دیا اور ایمبولینس والے کے ساتھ نازیبا سلوک بھی کیا۔

اس ہنگامہ آرائی کے بعد مجبور ہو کر ایمبولینس والوں نے ان تینوں کو واپس دربھنگہ میڈیکل کالج میں داخل کرادیا۔

ایمبولینس ڈرائیور نے ان کے ساتھ ہوئے نازیبا سلوک کی شکایت اسپتال انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے باضابطہ درخواست دے کر کی ہے-

اس تعلق سے ڈی ایم تیاگ راجن ایس ایم نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگوں کو صحتیاب ہوئے مریضوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے تھا۔ خاتون اور اس کے گھر والے اب بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں اور دو بار ان کی ٹیسٹ رپورٹ نگیٹیو آئی ہے تب ہی انھیں گھر بھیجا گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ 'قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انھوں نے کہا کہ محلے والوں کو سمجھایا کہ ہمیں بیماری سے لڑنا ہے، بیماری سے نہیں تب جاکر لوگ راضی ہوئے اور ان تینوں افراد کو ان کے گھر بھیج دیا گیا۔

ڈی ایم نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ 'عوام انسانی جذبہ کو نہیں بھولیں، یہ لوگ بھی ایک انسان ہیں جو اب بالکل ٹھیک ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.