ETV Bharat / city

دربھنگہ: رمضان المبارک کے باوجود بازاروں سے رونق غائب - لاک ڈاؤن نافذ

کورونا وبا کی دوسری لہر نے ایک بار پھرسے بازاروں کی رونقیں چھین لی ہیں، جس سے دکاندار کافی پریشان ہیں۔ ان کے مطابق جو وقت اصل میں خرید و فروخت کا ہوتا ہے حکومت نے ایسے ہی اوقات میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔

رمضان المبارک کے باوجود بازاروں میں خاموشی

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 5:56 PM IST

رمضان المبارک کی آمد پر ضلع دربھنگہ کے بازاروں میں بھی کورونا بحران کے سبب حالات مختلف ہیں۔ گذشتہ برس کے لاک ڈاؤن کے سبب ہوئیں مالی مشکلات سے اب تک لوگ باہر نہیں نکل سکے ہیں کہ اس بار پھر بازاروں میں سناٹے جیسا ماحول ہے۔

دربھنگہ: رمضان المبارک کے باوجود بازاروں سے رونق غائب

دکاندار محمد رضوان نے کہا کہ' رمضان المبارک کے پیش نظر دکانداروں نے سامان تو سجا رکھے ہیں، لیکن خریدار کم ہونے کی وجہ سے دکانداروں کو کافی خسارے کا سامنا ہے۔ دربھنگہ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ' شام سات بجے سے دوکانوں کو بند کرنے کا حکم ہے۔ ایسے میں ہم لوگ کیا کمائیں گے۔

ایک اور دکاندار رضوان نے اس تعلق سے بتایا کہ 'شام کے اوقات میں ہی دکانداری ہوتی ہے اور حکومت نے 7 بجے سے دکان بند کرنے حکم دے رکھا ہے۔ ایسے میں ہم لوگ کیا کما سکے گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.