اطلاعات کے مطابق پولیس کو شراب کی اسمگلنگ کے تعلق سے خفیہ اطلاع ملکی تھی کہ کچھ اسمگلر ضلع سمستی پور سے دربھنگہ میں شراب کی اسمگلنگ کرنے والے ہیں۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے سب انسپکٹر آفتاب عالم کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے دربھنگہ کے بروارا باندھ کے پاس چھاپہ ماری کی اس دوران پولیس نے ایک سینٹر کار سے 284 بوتل شراب بر آمد کی اور اسمگلر سمیت دو افراد کو بھی گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے میں کار کا ڈرائیور دیپک کمار گاؤں نبٹولیہ تھانہ بہادرپور ہے وہیں شراب اسمگلر سودھا کانت جھا بہادر پور تھانہ علاقے کے کبیل پور کا باشندہ بتایا جارہا ہے'۔