خیال رہے کہ سیلاب نے ضلع کے آٹھ بلاک کے تقریباً 180 پنچایتوں میں دستک دے دی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
وہیں اس مصیبت کی گھڑی میں بھارتی ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کلکٹر کی قیادت میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں کھانے کا پیکٹ پہنچایا گیا۔
ہفتہ کے روز ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم کی قیادت میں ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں خشک کھانے کی پیکٹ گرائے گئے۔ کلکٹر دربھنگہ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے کہا کہ' کھانے کی پیکٹ متاثرہ علاقہ شیشور استھان اور کیوٹی بلاک کے کچھ علاقوں میں گرائے گئے جہاں سیلاب نے بہت تباہی مچائی ہے اور پانی زیادہ ہونے کے سبب متاثرین تک تیار کھانا پہنچانے میں دشواریاں پیش آرہی تھیں۔
مزید پڑھیں: بہار میں سیلاب کا قہر، 10افراد ہلاک
راحت رسانی کے درمیان ڈی ایم اپنے افسروں کے ساتھ موجود تھے۔ ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے یہ بھی کہا کہ' اتوار کے روز ضلع کے سنگھوارہ بلاک کے سیلاب متاثرہ علاقہ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کھانے کے پیکٹ متاثرین کے درمیان پہنچائی جائیں گی سنیچر کے روز کوشیشور استھان اور کیوٹی کے علاقہ میں کھانے کی پیکٹ گرائے گیں گئے ہیں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ' ضرورت کے مد نظر ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر کا تعاون آئندہ بھی لیا جائے گا۔ فی الحال پانی کہیں کم ہو رہا ہے تو کہیں اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوا ہے۔'