ریاست بہار مین اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر جاری ہیں، جبکہ اب تک الیکشن کمیشن کی جانب سے بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، اسی ضمن میں سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے یونائٹیڈ ڈیموکریٹک الائنس کے دیگر کارکنان ورہنماؤں کے ساتھ دربھنگہ پہنچ کے ایک کانفرنس کیا۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے ریاستی حکومت پر جم کر نکتہ چینی کی، ریاست میں لاء اینڈ آرڈر نہ ہونے کی بات کی ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہاکہ' بہار میں ہر چھ گھنٹے میں ایک ریپ کے واردات کو انجام دیا جا رہا ہے، یہاں قانون نام کی چیز نہیں ہے، صحت تعلیم کے معاملے میں بھی یہ سب سے نچلے مقام پر ہے، یہاں کے کسان ملک کے سب سے غریب کسان ہیں، پنجاب کے کسان بہار کے کسان سے پانچ فیصد زیادہ منافع کماتے ہیں۔
بہار کی عوام نے نتیش کمار کو پندرہ سال موقع دیا لیکن انہوں نے ترقی کے معاملے میں ریاست کا کچھ بھلا نہیں کیا- یہاں کی عوام تبدیلی چاہتی ہے، نتیش کمار نے ورچوئل ریلی میں 70 کرڑور روپے خرچ کئے لیکن یہ ورچوئل ریلی فلاپ رہی، ہم لوگ ایکچوئل کر رہے ہیں عوام سے سیدھا ملاقات۔
وہیں مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے یشونت سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ اس ملک کی سرحدوں پر کسی نے کبھی قبضہ نہیں کیا تھا، نہ کر رکھا ہے، نہ کبھی کر پائے گا، جبکہ پڑوسی ملک چین نے 1000 اسکوائر مربع کلومیٹر پر قبضہ کر لیا ہے۔
وہیں پڑوسی ملک نیپال نے بھی 7 ہزار 100 اسکوائر میل پر قبضہ کر لیا ہے جو ہماری روزی روٹی کا ذریعہ ہے، انہوں نے کہاکہ' ہمیں بہت ڈر لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں عوام کی کیا حالت ہو گی، وہیں ہماری یونائٹیڈ ڈیموکریٹک الائنس گھوم گھوم کر عوام سے رابطہ کر رہی ہے، ہمارا الائنس کسی بھی داغدار یا جرائم پیشہ افراد کو انتخابات میں ٹکٹ نہیں دے گا یہ ہمارا وعدہ ہے۔
مزید پڑھیں:
گیا میں ووٹرز کے درمیان بیداری مہم
مرکزی وزیر کے اس پریس کانفرنس میں سابق رکن پارلیمان کریتی آزاد، سابق رکن پارلیمان ارون کمار، سابق ریاستی وزیر ناگمنی اور کئی دیگر سیاسی رہنما موجود تھے۔