عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر بھارت میں مزید طول پکڑتا جا رہا ہے۔ متاثرین کے غیر معمولی اضافے کے سبب بھارت میں کل متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار 799 ہو چکی ہے جبکہ وہیں 4 ہزار 706 لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں اس وبا کا مسلسل دائرہ وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔ آپ کو بتا دیں کے اس وبا سے نمٹنے کے لیے یہ چوتھا لاک ڈاؤن کیا گیا ہے لیکن ان سب کے باوجود مسلسل متاثرین کی تعداد میں غیر معملی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ریاست بہار میں بھی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، تقریبا 16 لوگوں کی موت بھی ہو چکی ہے، مزید اس وبا کا اثر کہیں کم ہوتا نہیں دکھائی دے رہا ہے۔
ضلع دربھنگہ میں کرونا وائرس کے مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ کر 87 ہیو گئی ہے، دربھنگہ ضلع کے مثبت مریضوں میں ایک سینئر پولیس افسر کے ساتھ دو نگر نگم کے اسٹاف اور ایک بلاک ترقیاتی افسر کے علاوہ ایک افسر ڈرائیور بھی شامل ہیں۔