ETV Bharat / city

ارریہ : مشکور عثمانی کا گری راج سنگھ پر زبانی حملہ - news of jale

مشکور عثمانی دربھنگہ کے جالے اسمبلی حلقہ سے قسمت آزما رہے ہیں، جہاں ان کا مقابلہ این ڈی اے کے جیوش کمار سے ہے۔ جناح کی تصویر سے متعلق مشکور پر بی جے پی نے سخت حملہ کرکے معاملے کو دوبارہ موضوع بحث بنایا ہے۔

congress candidate
congress candidate
author img

By

Published : Oct 20, 2020, 8:32 AM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر مشکور احمد عثمانی نے دربھنگہ جانے کے دوران کچھ دیر ارریہ میں قیام کیا۔ اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مشکور عثمانی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے جس بھروسہ کے ساتھ مجھے انتخابی میدان میں اتارا ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔

ارریہ : کانگریس امیدوار کا گری راج سنگھ پر حملہ

مشکور دربھنگہ کے جالے اسمبلی حلقہ سے قسمت آزمائی کر رہے ہیں جہاں ان کا مقابلہ این ڈی اے کے جیوش کمار سے ہے حالانکہ ایک تنازعہ مشکور عثمانی کے ساتھ جڑ گیا ہے جو جناح کے حوالے سے موضوع بحث ہے۔

مشکور عثمانی نے ان افواہوں پر قدغن لگاتے ہوئے کہا کہ ایک خاص طبقہ میری ٹکٹ واپسی کی افواہیں پھیلا رہا ہے جو مکل طور پر غلط ہے، حالیہ دنوں میں پٹنہ میں منعقد عظیم اتحاد کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کے دوران بھی اس بات کی وضاحت کر دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے لوگ بہکاوے میں نہیں آئیں اور میں پوری سرگرمی کے ساتھ اپنی سیاسی مہم چلا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہر انتخاب کے موقع پر بی جے پی پاکستان، جناح اور کشمیر کا موضوع لاتی ہے۔ ابھی جناح کے تعلق سے بھی ایک پروپیگنڈا چلا رہی ہے لیکن عوام اسے بخوبی سمجھ رہی ہے۔ گری راج سنگھ کے پاس کوئی کام نہیں ہے اس لیے وہ دوسروں کی بلا وجہ نکتہ چینی کرتے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.