ETV Bharat / city

پدوچیری میں کورونا وائرس کے 264 نئے کیسز - گورنمنٹ میڈیکل کالج

بھارت کے زیرانتظام ریاست پدوچیری میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 264 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور اتوار کی صبح دس بجے تک فعال مریضوں کی کل تعداد 2094 ہوگئی۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : Aug 9, 2020, 8:13 PM IST

یہاں گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید سات مریضوں کی موت کورونا انفیکشن سے ہوئی۔
محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری کی جانے والی کووڈ 19 کے حالات کی رپورٹ کے مطابق نئے کیسوں میں سے ،210 پدوچیری ایریا ، 37 کرائیکل ایریا اور 17 یانم ایریا سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

جن میں سے 63 کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ، 69 کو جیپمر ، 37 کو کرائیکل سرکاری اسپتال اور 17 کو یانم سرکاری اسپتال اور 78 کو داخل کرایا جانا ہے۔
محکمہ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 131 افراد کو صحت مند ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
ریاست میں کورونا انفیکشن سے مرنے والے مزید سات مریضوں کے ساتھ ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 87 ہوگئی۔ م

رنے والے سات افراد میں سے تین کی موت گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ہوئی ، ایک جیپمر میں ، دو کرائیکل سرکاری اسپتال میں اور ایک یانم سرکاری اسپتال میں ہوئی ہے ۔
اس وقت گورنمنٹ میڈیکل کالج میں 332 ، جیپمر میں 384 ، کوویڈ کیئر سنٹر میں 346 ، کرائیکل سرکاری اسپتال میں 127 ، یانم سرکاری اسپتال میں 112 اور ماہے گورنمنٹ اسپتال میں تین مریض زیر علاج ہیں۔

اس کے علاوہ ، 712 فعال مریض گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔
ابھی تک ریاست میں 3201 کورونا مریضوں کو وائرس کے انفیکشن سے ٹھیک کیا گیا ہے اور انہیں اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:کووڈ سینٹر کے حادثے میں مریضوں کی موت پر ہرش وردھن کا اظہار غم

اب 2094 فعال کیسز ہیں اور کورونا انفیکشن کی وجہ سے اب تک 87 مریض فوت ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.