دراوڈا منیترا کژاگم (ڈی ایم کے) کے رکن اسمبلی اور چننئی کارپوریشن کے سابق میئر ایم سبرامنیم کے بیٹے کا آج یہاں انتقال ہوگیا۔ وہ 34 سال کے تھے اور حال ہی میں کورونا وائرس کے انفیکش سے صحت یاب ہو کر گھر آئے تھے۔
پولس نے بتایا کہ 'حال ہی میں سبرامنیم کے بیٹے امبجگان کی کورونا وائرس کی جانچ رپورٹ مثبت آئی تھی اور وہ ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔
یہ بھی پڑھیں: نابینا افراد کو خودمختار بنانے کے لیے پروگرام
انفیکشن سے صحتیاب ہونے پر انہیں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا اور وہ گھر واپس آگئے تھے۔ ہفتہ کی صبح اچانک ان کا انتقال ہوگیا۔ ڈی ایم کے کے صدر ایم کے اسٹالن نے سبرامنیم کے بیٹے کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار لواحقین سے تعزیت ظاہر کی ہے۔
واضح ر ہے کہ سبرامنیم اور ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی تھیں اور دونوں علاج کے بعد صحت یاب ہو گئے ہيں۔