تمل ناڈو کے ضلع تروپتر میں 30 عقیدت مندوں کو لے کر جانے والا ٹرک کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں 20 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جن کا سرکاری ضلع ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔11 Dead as Truck Falls Into Valley in TN, CM condoles
وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50-50 ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پلیور گاؤں کے تقریباً 30 عقیدت مند ضلع کے پہاڑی سمبرائی میں واقع ایک مندر جا رہے تھے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور نے گھاٹ روڈ پر موڑ سے گزرتے ہوئے گاڑی سے اپنا کنٹرول کھو دیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ اہلکار نے بتایا کہ 11 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں چھ خواتین اور پانچ لڑکیاں ہیں۔ تقریبا 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:Road Accident: سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک، چھ زخمی
عقیدت مندوں کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے اسٹالن نے کہا کہ میں نے حکام کو زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔" پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔