اس ورکشاپ کا انعقاد ہریڈا گروگرام کی جانب سےکیا گیا جس میں آئی جی ہریانہ اور وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر کم سی ای او ڈاکٹر حنیف قریشی نے بطور خصوصی مہمان شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر حنیف قریشی (آئی پی ایس) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'جل ہی جیون ہے' اور جل ہے تو کل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا تحفظ انتہائی ضروری ہے۔
آج جو پانی کی قلت دیکھنے کو مل رہی ہے، اگر پانی کی بربادی اسی طرح ہوتی رہی تو آنے والی نسلوں کے لیے بہت بڑے مسائل پیدا ہو جائیں گے۔ اس لئے ہم سبھی کو چاہیے کہ سب مل کر اس پر غور و فکر کریں اور پانی کیسے بچایا جائے اس کی تدابیر تلاش کر اختیار کریں۔
سیمینار کے آخر میں میوات انجینئرنگ کالج کے ڈائریکٹر پروفیسر خواجہ ایم رفیع نے تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ورکشاپ میں شرکت کرنے تمام مہمانوں کو مومینٹو اعزاز سے نوازا گیا۔