ریاست ہریانہ میں وزیراعظم نریندر مودی کے اتوار کو صبح سات بجے سے رات نو بجے تک 'جنتا کرفیو' کے پیش نظر بس کی خدمات بند رہیں گی۔
وزیر ٹرانسپورٹ مول چند شرما نے کہا کہ 'جنتا کرفیو' کے اوقات میں ریاستی ٹرانسپورٹ کی تمام بسوں کی آمدورفت بند رہے گی
بیان میں بتایا گیا کہ اس کے علاوہ، آنے والے دنوں کے لیے بھی ڈی پو کے جنرل منیجروں سے سواریوں کی دستیابی اور آمدنی کو دیکھتے ہوئے، راستے پر جانے والی بسوں میں کمی کرنے اور آئندہ احکامات تک تمام ڈرائیونگ ٹریننگ اسکولوں کو بھی بند کرنے کو کہا گیا ہے۔
اس كے ساتھ ہی وزیر ٹرانسپورٹ نے ہدایات جاری کی ہے کہ اس وبا کے پیش نظر دفاتر، بس اڈوں اور کام کی جگہوں پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور وقت وقت پر ان کو جراثیم سے پاک کیا جائے۔
اسی طرح بسوں کو بھی مکمل صفائی کے بعد ہی چلایا جائے گا۔ انہوں نے دفاتر کے تمام ملازمین، ڈرائیور اور آپریٹروں کو ماسک دستیاب کرانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔