ETV Bharat / city

کانگریس برودا ضمنی انتخابات کے لئے تیار: شیلجا - جن نائک جنتا پارٹی

ریاست ہریانہ میں رکن اسمبلی کرشنا ہوڈا کے انتقال کے بعد الیکشن کمیشن نے خالی ہوئی نشست کے ضمنی انتخابات کے لیے تین نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

کانگریس برودا ضمنی انتخابات کے لئے تیار: شیلجا

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 6:58 PM IST

ہریانہ کانگریس صدر کماری شیلجا نے کہا کہ کانگریس پارٹی برودا ضمنی انتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ الیکشن کمیشن کے کئے گئے اعلان کے مطابق ضمنی انتخابات تین نومبر کو ہوں گے۔

کماری شیلجا نے چندی گڑھ میں جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ ضمنی انتخابات کے بعد ریاست میں بڑی تبدیلی ہونی طے ہے اور عوام سے دھوکہ کر کے بنی ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی -جن نائک جنتا پارٹی اتحادی حکومت کا اس ضمنی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی جیت کے ساتھ ہی گرنا طے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہریانہ ریاستی کانگریس کمیٹی نے برودا ضمنی انتخابات میں الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند دعویداروں سے درخواست بھی مدعو کی گئی ہیں اور ٹکٹ پانے کے خواہش مند دعوے دار 30 ستمبر سے چھ اکتوبر کے درمیان اپنی درخواست ہریانہ کانگریس کے دہلی میں واقع کیمپ دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔

سونی پت ضلع کی یہ سیٹ کانگریس رکن اسمبلی کرشنا ہوڈا کے 12 اپریل کو ہوئے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.