سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر ہڈا کو انتخابی کمیٹی کا صدر مقرر کیا ہے۔ کانگریس کے ہریانہ کے انچارج جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں بدھ کو کہا كہ محترمہ گاندھی نے ہریانہ میں پارٹی کو مضبوط کرنے کا ذمہ ان دونوں سینئر لیڈروں کو سونپا ہے۔
پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال بھی اس پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ گاندھی نے ہریانہ میں پارٹی کو مضبوط کرنے اور اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت یقینی بنانے کے لیے ان دونوں لیڈروں کو یہ ذمہ داری سونپی ہے۔ ان دونوں کی قیادت میں پارٹی کے تمام لیڈر بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے باہر کرنے کے لیے کام کریں گے۔
ریاست میں پارٹی کے اندر گروپ بندی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ تنازعہ اب ختم ہو گیا ہے۔ پارٹی لیڈر اب نئی قیادت کے ساتھ نئے جوش کے ساتھ پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جن لیڈروں کو پارٹی صدر نے ذمہ داری سونپی ہے وہ تجربہ کار ہیں اور انہوں نے عوام کے مفادات کے لیے اپنی طویل سیاسی زندگی میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ ریاست کے تمام بڑے لیڈر کے ساتھ مشاورت کے بعد پارٹی نے انہیں ہریانہ میں کانگریس کو مضبوط کرنے کا کام سونپا ہے۔