ETV Bharat / city

میوات میں 17 روز سے مسلسل احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Feb 15, 2020, 11:58 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:59 AM IST

ضلع نوح کے بڑکلی چوک پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف سترہ روز سے مسلسل احتجاج جاری ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جب تک سی اےاے واپس نہیں لیا جاتا ہے تب تک ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا۔

17 days of continuous protests against caa in Mewat
میوات میں 17 روز سے مسلسل احتجاجی مظاہرہ

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے بڑکلی چوک پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سترہ روز سے مسلسل جاری ہے۔

اس احتجاج کو 30 جنوری مہاتما گاندھی کے یوم وفات پر شروع کیا گیا تھا، میوات کے لوگ مہاتما گاندھی سے اپنا گہرا رشتہ مانتے ہیں جس کی وجہ سے انہی کے راستے پر شانتی کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کرنے کا دعوہ کرتے ہیں۔

مظاہرہ کے دوران مرد و خواتین حب الوطنی پر مبنی کبھی نظمیں گنگناتے ہیں تو کبھی نعرہ بلند کرکے احتجاج درج کرایا جاتا ہے۔

آج کے دن کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں پر ملک بھر میں ہوئے احتجاجات کی تصاویر اور قابل فراموش لمحات کو تصویر کشی کرکے چسپاں کیا گیا ہے۔

ایڈوکیٹ سلام الدین کا کہنا ہےکہ میوات کی خواتین بھی اب بڑھ چڑھ کر احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لے رہی ہیں جس کی وجہ سے اب بڑکلی چوک شاہین باغ کی طرح اب میوات باغ بنتا جارہا ہے۔

میوات کی خواتین کا کہنا ہے کہ ہم قانون کو واپس نہ لیے جانے تک مظاہرہ جاری رکھیں گے، مظاہرین کے نظر میں اگر کوئی قانون دستور اور آئین کے خلاف جاتا ہو توقانون نہیں ہوتا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.