ETV Bharat / city

مودی - شاہ ملک کو ہندو راشٹر بنانا چاہتے ہیں: سکھویندر سنگھ

author img

By

Published : Jan 14, 2020, 8:45 PM IST

شہریت ترمیمی قانون ،این آرسی اور دفعہ 370 اور 35-اے کی منسوخ کو واپس لینے سمیت دیگر مطالبات پر 13 مارچ کو چنڈی گڑھ میں ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

modi amit shah wants india as a hindu nation
مودی-شاہ ملک کو ہندو راشٹر بنانا چاہتے ہیں:سیکھوں

مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کے ریاستی سکریٹری سکھویندر سنگھ سیکھوں نے منگل کو کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امت شاہ ملک کو ہندو راشٹر میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
سی پی آئی ایم کی ضلع کمیٹی جالندھر -کپورتھلا کی ایک میٹنگ آج جالندھر میں کامریڈ سکھپریت سنگھ جوہل کی صدارت میں ہوئی جس میں سکھوندر سنگھ سیکھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت فرقہ وارانہ - فسطائیت اور عوام مخالف پالیسیاں نافذ کرکے ملک میں ہندو راشٹروادی تاناشاہی قائم کرنے کی سمت میں بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ' سی پی آئی ایم اور دیگر بائیں بازو کی پارٹیاں ان کے خلاف لڑائی لڑ رہی ہیں جنہیں دبانے کےلےے 'مودی اور شاہ' کی جوڑی ظلم کے راستے پر چل رہی ہے۔

سیکھوں نے کہا کہ' جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ کے اسٹوڈنٹ یونین کی صدر آئشی گھوش کی قیادت میں کیے جارہے احتجاج کو کچلنے کی کارروائی ملک کے سامنے ہے۔'

انہوں نے کہا کہ' شہریت ترمیمی قانون ،این آرسی اور آرٹیکل 370 اور 35-اے کو منسوخ کرنے کے فیصلے واپس لینے، پنجاب کی ندیوں کے پانی اور پنجابی زبان بولنے والےعلاقوں کے لوگوں کے مطالبات کے سلسلے میں سی پی آئی ایم 31 مارچ کو چنڈی گڑھ میں ریلی اور اشتعال کا مظاہرہ کرےگی۔

سی پی آئی ایم کے ضلع سکریٹری کامریڈ لہمبر سنگھ تگڑ نے بتایا کہ جالندھر -کپورتھلا سے 31مارچ کی ریلی میں شامل ہونے کے لیے پانچ ہزار سے زیادہ لوگ چنڈی گڑھ پہنچیں گے۔دونوں ضلعوں میں 16فروری سے 29فروری تک جتھا مارچ کیے جائیں گے۔

Intro:Body:

RegionalPosted at: Jan 14 2020 7:42PM

مودی-شاہ ملک کو ہندو راشٹر بنانا چاہتے ہیں:سیکھوں

جالندھر،14جنوری(یواین آئی)مارکسی کمیونسٹ پارٹی(سی پی آئی ایم)کے ریاستی سکریٹری سکھوندر سنگھ سیکھوں نے منگل کو کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امت شاہ ملک کو ہندو راشٹر میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

سی پی آئی ایم کی ضلع کمیٹی جالندھر -کپورتھلا کی ایک میٹنگ آج جالندھر میں کامریڈ سکھپریت سنگھ جوہل کی صدارت میں ہوئی جس میں سکھوندر سنگھ سیکھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت فرقہ وارانہ -فسطائیت اور عوام مخالف پالیسیاں نافذ کرکے ملک میں ہندو راشٹروادی تاناشاہی قائم کرنے کی سمت میں بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پی آئی ایم اور دیگر بائیں بازو کی پارٹیاں ان کے خلاف لڑائی لڑ رہی ہیں جنہیں دبانے کےلئے ’مودی اور شاہ‘ کی جوڑی ظلم کے راستے پر چل رہی ہے۔

سیکھوں نے کہا کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ کے اسٹوڈنٹ یونین کی صدر آئشی گھوش کی قیادت میں کئے جارہے احتجاج کو کچلنے کی کارروائی ملک کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون ،این آرسی اور آرٹیکل 370 اور 35-اے کو منسوخ کرنے کے فیصلے واپس لینے،پنجاب کی ندیوں کے پانی اور پنجابی زبان بولنے والےعلاقوں کے لوگوں کے مطالبات کے سلسلے میں سی پی آئی ایم 31مارچ کو چنڈی گڑھ میں ریلی اور اشتعال کا مظاہرہ کرےگی۔

سی پی آئی ایم کے ضلع سکریٹری کامریڈ لہمبر سنگھ تگڑ نے بتایا کہ جالندھر -کپورتھلا سے 31مارچ کی ریلی میں شامل ہونے کےلئے پانچ ہزار سے زیادہ لوگ چنڈی گڑھ پہنچیں گے۔دونوں ضلعوں میں 16فروری سے 29فروری تک جتھا مارچ کئے جائیں گے۔

یواین آئی۔اےایم۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.