لیفٹینینٹ جنرل کلیر نے آج اِٹارانا چھاؤنی الور پیلیس میں منعقد النکرن تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یونائیٹیڈ نیشن کا مینڈیٹ کاؤنٹر ٹیررزم کے تحت مشق کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت اس وقت بیکانیر میں ہندوستانی اور امریکی فوج کے درمیان جنگی مشق جاری ہے، جنگی مشق کے سال بہ سال روٹ اور دائرے میں اضافہ کیا ہے، یہ 16 ویں مشق ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ امریکہ کی ایک پوری بٹالین اور ہندوستان کی ایک کمپنی آئی ہے جس کے ساتھ 11 جموں و کشمیر یونٹ کے ساتھ جنگی مشق جاری ہے، جس کا پہلا ہدف ہے، دوسری فوجوں کے آپریشن کو سمجھنا، دوسرا یہ بھی پیغام ہے کہ دو عظیم ملک اور دو عظیم فوج کے درمیان تعاون بھی ہے جس سے ٹو ملٹری کا پیغام پوری دنیا کو دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ راجستھان میں جلد ہی دو بڑی فوج تقرری ریلی ہوگی، جس کے لیے ریاست کے وزیراعلیٰ سے مل چکے ہیں، ان دو فوج تقرری ریلی میں ایک الور میں بھی ہونے والی ہے۔
(یو این آئی)