آپ کو بتادیں کہ یہ وہی نور فاطمہ ہے جسے 16 کروڑ کے Zolgensma انجیکشن کی سخت ضرورت تھی۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ نور فاطمہ کے لئے 16 کروڑ روپے کا انتظام نہیں ہو سکا اور 'ایس ایم این' نام کی بیماری کی وجہ سے نور فاطمہ نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔
جب کہ لوگوں کی جانب سے نور فاطمہ کے لیے پیسوں کا انتظام کیا گیا تھا لیکن پیسے اتنے نہیں جمع ہوسکے تھے کہ جس سے انجیکشن دلایا جاتا آخر کار نور فاطمہ آج اس دنیا کو الواداع کہہ گئی۔ سوشل میڈیا پر مسلسل نور فاطمہ کے لیے دعائیں ہو رہی ہیں۔
- یہ بھی پڑھیں:
- گلوکار نے چھ ماہ کی فاطمہ کی مدد کے لیے اپیل کی، لگے گا 16 کروڑ کا ٹیکہ
- یہ بھی پڑھیں:
- چھ ماہ کی بچی نور فاطمہ کے لیے ناگور درگاہ کے سجادہ نشیں کی اپیل
- یہ بھی پڑھیں:
- نغمہ نگار توشی صابری نے نور فاطمہ کے لئے تعاون کی اپیل کی
نور فاطمہ کے انجیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی فریاد کی گئی تھی کہ 'ہماری بچی کو بچانے کے لئے انجکشن مہیا کرایا جائے، لیکن افسوس ان کی جانب سے بھی کسی طرح کی کوئی مدد بچی کے لیے نہیں کی گئی'، آج نور فاطمہ کو سپرد خاک کیا جائے گا۔