ETV Bharat / city

اوڈیشہ میں کووڈ 19 سروے کا آغاز

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 10:23 AM IST

آشا اور آنگن واڑی کارکنان نے کووڈ 19 کی علامت والے لوگوں کا پتہ لگانے اور انہیں نوٹ کرنے کے لئے ریاست بھر کے دیہات اور شہری علاقوں کی کچی کالونیوں کا دورہ کرنا شروع کردیا ہے۔

Odisha govt
Odisha govt

اوڈیشہ میں 5.5 لاکھ لوگوں کی واپسی کے بعد ریاستی حکومت نے 45 دن کی انتہائی نگرانی کا آغاز کیا ہے، تاکہ مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی علامات کا پتہ لگایا جا سکے۔

آشا اور آنگن واڑی کارکنان نے کووڈ 19 کی علامت والے لوگوں کا پتہ لگانے اور انہیں نوٹ کرنے کے لئے ریاست بھر کے دیہات اور شہری علاقوں میں کچی کالونیوں کا دورہ کرنا شروع کردیا ہے۔

نیشنل ہیلتھ مشن کی اڈیشہ کی ڈائریکٹر شالینی پنڈت نے بتایا کہ ہیلتھ مشن 16 جون سے 31 جولائی کے درمیان ریاست میں 103 شہری علاقوں میں 53،845 دیہات اور تمام کچی آبادیوں کا احاطہ کریں گے۔

یہ سروے آئی سی ایم آر کے بعد تمام علامتی افراد اور کورونا وائرس میں مبتلا افراد کے قریبی افراد کے لئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی ہدایت کے بعد کیا جارہا ہے۔

کھوردا ضلع میں کام کر رہی آشا ورکر پریم لتا ساہو نے کہا کہ ہم خاندانوں میں عمومی صحت کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں اور ان سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا ان میں فلو یا دیگر علامات جو کوویڈ 19 سے ملتے جلتے ہیں، ان میں ایسا کچھ ہے یا نہیں۔

کیندرپارہ ضلع میں ایک آنگن واڑی ورکر نے کہا کہ ہم لوگوں کو یہ آگاہ کر رہے ہیں کہ انہیں اپنی علامات کو چھپانا نہیں چاہئے کیونکہ ان کا علاج ریاستی حکومت مفت میں کروائے گی۔

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ چونکہ واپس آنے والے تمام افراد قرنطین کی مدت پوری کرنے کے بعد یا تو قرنطین مراکز یا ان کے گھروں میں ہیں۔ لہذا معاشرے میں علامات پر سروے کرنے کا یہی مناسب وقت ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ اس لئے گھر گھر جاکر سروے کیا جارہا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مہاجر مزدوروں کی ایک بڑی تعداد گجرات، تلنگانہ، تمل ناڈو، مہاراشٹر، کیرالہ کے علاوہ دیگر مقامات سے 'شرمک اسپیشل' ٹرینوں کے ذریعہ اپنے اپنے گھروں کو لوٹیں تھے۔ عہدیدار نے بتایا کہ اب تک 5،53،945 اوڈیسہ کے لوگ ریاست میں واپس آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واپس آنے والے افراد دیہی و شہری دونوں علاقوں میں قرنطین مراکز میں رکھے گئے ہیں۔

ریاستی حکومت نے دیہاتوں کو لوٹنے والے لوگوں کے لئے16815 عارضی طبی مراکز اور گرام پنچایت میں 6798 مراکز قائم کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان تمام مراکز میں دیہی علاقوں میں کوویڈ 19 صحت خدمات فراہم کرنے کے لئے 7،62،345 بستروں کا انتظام کیا گیا ہے۔

ٹرینوں کے علاوہ 15،542 بسوں اور دیگر گاڑیوں کے ذریعہ 1.5 لاکھ سے زیادہ افراد ریاست میں واپس آئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات، امریکہ، عمان، نیپال، کویت اور دیگر ممالک سے بھی کل 1،277 افراد ہوائی جہاز کے ذریعے اڈیشہ واپس آئے ہیں۔ عہدیدار نے بتایا کہ سب سے زیادہ 640 افراد متحدہ عرب امارات سے واپس آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.