ETV Bharat / city

اوڈیشہ: کووڈ 19 متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8601 پہنچی

ریاست میں 24 گھنٹوں کے درمیان 5 مریضوں کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 34 ہوگئی ہے۔

covid 19
covid 19
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 6:39 PM IST

اوڈیشہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے انفیکشن کی وجہ سے مزید 5 مریضوں کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 34 ہوگئی ہے جبکہ 495 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 8،601 ہوگئی۔
ہفتہ کو محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ اور مریضوں کی موت کورونا انفیکشن کے باعث ہوئی ہے۔ ان میں سے تین کا تعلق ضلع گنجم اور دو کا ضلع کھاردھا سے ہے۔
محکمہ نے ٹویٹر پر بتایا کہ ’’یہ کہنا انتہائی افسوسناک ہے کہ پانچ کوویڈ مثبت مریضوں کی موت ہوگئی ہے حالانکہ وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔‘‘
محکمہ نے بتایا کہ بھوبنیشور کا ایک 51 سالہ شخص تپ دق میں مبتلا تھا اور ذیابیطس میں مبتلا ایک 64 سالہ شخص کی موت کورونا انفیکشن سے ہوئی ہے۔ اسی طرح ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ایک 50 سالہ شخص، ضلع گنجم سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ نوجوان اور دوسرا 35 سالہ شخص بھی اس وائرس کی وجہ سے فوت ہوگیا۔
ان پانچ افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا انفیکشن سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی۔ جن میں 20 افراد اکیلے گنجم سے ہلاک ہوئے، اس کے بعد کھاردھا سے سات، کٹک سے چار اور پوری، باڈگڑھ اور انگل اضلاع سے ایک ایک شخص ہلاک ہوئے ہیں۔
ریاست میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے 34 افراد کی موت کے علاوہ دیگر 9 کوویڈ مریضوں کی موت ہوچکی ہے لیکن حکومت نے ان کی موت کورونا کی وجہ سے نہیں بتائی بلکہ کسی اور بیماری کی وجہ سے بتائی ہے۔
واضح ہو کہ ریاستی حکومت نے دیہی علاقوں اور شہری علاقوں میں کچی آبادی کی بستیوں میں گھر گھر جاکر سروے شروع کیا ہے جو آئندہ 45 روز تک جاری رہے گا۔ آشا کارکنان ہر ایک کی صحت کی صورتحال سے متعلق معلومات اکٹھا کریں گی اور کوویڈ یا فلو کی علامت ظاہر کرنے والوں کو کوویڈ کیئر ہوم لے جایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 2،87،090 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 8601 کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 5،705 صحت مند ہوگئے ہیں اور ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 2،853 مریض داخل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.