ETV Bharat / city

بھوپال گیس سانحہ کے 36 برس مکمل، متاثرین کو خراج عقیدت

بھوپال میں سنہ1984 کو 2 اور 3 دسمبر کی درمیانی رات میں ہوئے گیس سانحہ میں مرنے والوں کو چنگاری ٹرسٹ کے معذور معصوم بچوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کی۔

tribute to the victims of bhopal gas tragedy
چنگاری ٹرسٹ کے معذور معصوم بچوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کی
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 10:50 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سنہ1984 کو 2 اور 3 دسمبر کی درمیانی رات میں گیس سانحہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ لقمہ اجل کا شکار ہوگئے تھے اور جو لوگ زندہ ہیں وہ آج بھ تکالیف اور پریشانی کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

چنگاری ٹرسٹ کے معذور معصوم بچوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کی

آج گیس متاثرین تنظیم چنگاری ٹرسٹ کے معذور بچوں نے گیس حادثے میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کی، جو خود اس گیس حادثے کا شکار ہوئے تھے۔ اور دوسروں کے سہارے اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

گیس سانحہ کے متاثرین کے بچوں کی یہ دوسری اور تیسری نسل ہے، آج بھوپال گیس سانحہ کو 36 برس پورے ہو جائیں گے، پر ان 36 برس کے گزر جانے کے بعد بھی گیس متاثرین کو حکومتوں کی جانب سے کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا ہے، 36 برس گزر جانے کے بعد بھی بھوپال گیس متاثرین آج بھی انتظار کر رہے ہیں کہ حکومت کی جانب سے انکا علاج کیا جائے گا اور انکو معاوضہ بھی دیا جائے گا۔

گیسں متاثرین کا صاف طور سے کہنا ہے کہ حکومتیں تو صرف کمپنی کو بچا رہی ہیں، حکومت کو اپنی عوام سے کوئی محبت نہیں ہے اور ان معذور معصوموں کے لیے کام کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

tribute to the victims of bhopal gas tragedy
چنگاری ٹرسٹ کے معذور معصوم بچوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کی

واضح رہے کہ 1984میں دو اور تین دسمبر کی درمیانی رات مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جراثیم کش ادویا تیار کرنے والے یونین کاربائڈ کارخانے کے احاطے کے ایک ٹینک سے زہریلی گیس میتھائل آئسو سائنائٹ (مک) کے لیک ہونے کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور لاکھوں لوگ اس سے متاثر ہوئے تھے۔ اس کے ہزاروں متاثرین آج بھی اس کالی رات کو یاد کرکے سہم جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.