ETV Bharat / city

مرکز کے ساتھ مل کر سندھیا نے تختہ پلٹنے کی سازش کی، ویڈیو وائرل

مدھیہ پردیش کانگریس حکومت کے تختہ پلٹنے پر شیوراج سنگھ چوہان کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیاست گرم ہوگئی ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان نے صاف طور سے کہا مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر سندھیا نے کانگریس حکومت کا تختہ پلٹ کیا۔

Together with the center, Sindhia overthrew, video goes viral
مرکز کے ساتھ مل کر سندھیا نے تختہ پلٹ کیا، ویڈیو وائرل
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 5:13 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کا آڈیو اور ویڈیو وائرل ہوا ہے، جس میں انہوں نے صاف طور سے کہا ہے کہ کانگریس حکومت میں لگاتار منمانیاں کی جا رہی تھیں۔ کچھ محکمہ کو دگ وجے سنگھ نے لے رکھا تھا تو کچھ کمل ناتھ نے اپنے پاس رکھے تھے۔

مرکز کے ساتھ مل کر سندھیا نے تختہ پلٹ کیا، ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کسانوں کا 6 ہزار کروڑ کا قرض صرف کاغذ پر معاف کیا گیا۔ پورے صوبے میں دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔ ہمارے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان کو کچلنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ تب ہی مرکزی حکومت کی قیادت میں یہ طے کیا گیا کہ اب یہ حکومت گرنی چاہیے نہیں تو یہ سب برباد کر دیں گے۔

انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان سے کہا آپ ہی بتائیے جیوتی رادتیہ سندھیا اور تلسی رام سیلاوٹ کے بغیر کانگریس کی حکومت نہیں گر سکتی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں تلسی رام سیلاوٹ کو ہر حال میں کامیاب بنانا ہے۔ انہوں نے کہا اگر تلسی رام نہیں جیتے تو میں وزیراعلی نہیں بن پاؤں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.