مدھیہ پردیش کے پنا ٹائگر ریزرو کی سب سے زیادہ مشہور شیرنی پی -213 کی لاش تال گاؤں سرکل میں ملی ہے۔
پنا ٹائگر ریزرو کے علاقے کے آپریٹر کے ایس بھدوریا نے بتایا کہ شیرنی پی -213 کی لاش پنا کور سب ڈیویژن کے بیٹ مہوا موڑ روم نمبر پی 1345 میں تال گاؤں سے مہوا موڑ فاریسٹ روڈ پر کل شیروں کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیم کو ملی ہے۔
شیرنی کی لاش کو گھسیٹنے کے نشان ملے ہیں، انہوں نے بتایا کہ گھسیٹنے کے نشان کا پیچھا کرنے پر ایک جگہ پر شیروں کی آپسی مڈبھیڑ کے نشان بھی ملے ہیں۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ شیرنی کی موت آپسی لڑائی میں ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شیرنی پی -213 پنا ٹائگر ریزرو کی سب سے زیادہ مشہور شیرنی تھی، اسے پنا کی رانی کہہ کر پکارہ جاتا تھا، اسے کانہا سے لایا گیاتھا، اس شیرنی نے اپنی 10 برس کی زندگی میں چھ بار بچوں کی ولادت کی تھی اور پنا میں شیروں کی دنیا کو خوشحال بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
پنا ٹائگر ریزرو کے کور علاقے سمیت بفر اور ٹیریٹورئل کے جنگل میں 60 سے بھی زیادہ شیر آزادانہ طورپر گھوم رہے ہیں ،شیروں کی یہ تعداد پنا ٹائگر ریزرو کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔