ETV Bharat / city

ریپ کے الزام میں تین افراد گرفتار - بھوپال میں جنسی زیادتی

بھوپال کے بیراگڑھ تھانہ حلقے میں ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا شکار بنانے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

RAPE ACCUSED arrested
ریپ کے الزام میں تین افراد گرفتار
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 4:58 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق بیراگڑھ تھانے میں گذشتہ رات ایک خاتون کی گمشدگی کی رپورٹ درج ہوئی۔ کچھ ہی گھنٹوں بعد خاتون تھانے پہنچی اور اس نے بتایا کہ بیراگڑھ کے باشندے دیو سنگھ راٹھور نامی شخص نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔ اس معاملے اس کا ساتھ دینے والے گردھر تنوانی اور آکاش مالویہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ تینوں ملزم بیراگڑھ علاقے کے باشندے ہیں۔
ذرائع نے درج کی گئی شکایت کے حوالے سے کہا کہ خاتون اپنے شناسا دیو سنگھ راٹھور سے اسکوٹی لے کر کسی کام سے گئی تھی۔ لوٹتے وقت دیو سنگھ خاتون کو زبردستی مکان کی چھت پر لے گیا اور اس کا ریپ کیا۔ خاتون کو زبردستی چھت پر لے جانے میں دو دیگر ملزموں نے اس کی مدد کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.