ETV Bharat / city

مساجد کمیٹی دارالقضا نے کورونا وبا سے بیداری کے لیے مہم چلائی

کووڈ-19 سے محفوظ رکھنے کے لیے علاج سے زیادہ احتیاط ضروری ہے۔ ماسک کا لازمی طور پر استعمال کرنا، بار بار ہاتھ دھونا اور سماجی دوری کا خیال رکھنا یقینا اس وبا سے بچا سکتا ہے۔

مساجد کمیٹی دارالقضاء نے کورونا وبا سے بیداری کے لیے مہم چلائی

author img

By

Published : Apr 11, 2021, 6:03 PM IST

مدھیہ پردیش میں کورونا وبا کے اصولوں پر عمل کرنے کے لیے مساجد کمیٹی دارالقضا نے بیداری مہم شروع کی ہے۔ تشہیر کرنے والی گاڑی پورے شہر میں گھوم کر لوگوں کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ لوگ ماسک کا استعمال لازمی طور پر کریں، وقت پر وقت پر ہاتھوں کو دھلیں، سینیٹائزر کا استعمال کریں اور سماجی دوری کو بھی لازم پکڑیں۔

مساجد کمیٹی دارالقضاء نے کورونا وبا سے بیداری کے لیے مہم چلائی

شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی اور مفتی شہر محمدابوالکلام قاسمی کے ذریعہ اس تشہیری گاڑی کو روانہ کیا گیا۔ مساجد کمیٹی کے سیکرٹری یاسر عرفات نے کہا کہ 'شہر میں جس تیزی سے انفیکشن بڑھ رہا ہے اور متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اس تیزی سے لوگوں کو آگاہ کرنا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'مساجد کمیٹی نے اس مہم کو معاشرے کے لیے اہم سمجھتے ہوئے اس شہر کو پانچ حلقوں میں تقسیم کیا ہے۔ ان حلقوں میں مختلف تشہیر کرنے والی گاڑیاں لوگوں کو ماسک لگانے کی اہپمیت پر توجہ دلائیں گی۔ اس کہ ساتھ ہی وہ لوگوں کو مفت ماسک تقسیم بھی کرتے رہیں گے۔

یاسر عرفات نے مزید کہا کہ 'حکومت کی جانب سے طے شدہ گائیڈ لائن کے مطابق لوگوں سے شہر کی تمام مسجدوں میں محدود تعداد میں نماز پڑھنے کو کہا جا رہا ہے۔آج اس موقع پر نائب شہر قاضی سید بابر علی، مفتی جسیم داد کے علاوہ مساجد کمیٹی کے علما اکرام وملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.