ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش کے سیندھوا میں حالات کشیدہ، دفعہ 144 نافذ - urdu news Madhyapardesh

مدھیہ پردیش کے ضلع سیندھوا میں معمولی بات کو لے کر دو فرقوں کے درمیان حالات کشیدہ ہوگئے، موقع پر پہنچی پولیس نے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔

tensions-in-sindhwa-madhya-pradesh-section-144-enforced

author img

By

Published : Oct 14, 2021, 7:50 AM IST

مدھیہ پردیش کے شہر سیندھوا میں معمولی بات پر تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ دو فریق کی جانب سے پتھر بازی شروع ہوگئی، جس میں دو لوگ زخمی ہوگئے۔ حالات کو قابو کرنے کے لیے انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

ویڈیو دیکھیے

ذرائع کے مطابق بچوں کے جھگڑے میں بڑے بھی شریک ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں فرقوں کے جانب سے پتھر بازی شروع ہوگئی، جس میں دو لوگ زخمی بھی ہوگئے، حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کردی اور پورے علاقے میں پولیس کو تعینات کردیا۔

وہیں پولیس گاڑی سے اعلان کیا گیا کہ لوگ اپنے گھروں میں ہی رہیں، ایس پی دیپک کمار جائے مقام پر پہنچے اور لوگوں سے مل کر امن و امان کے ساتھ رہنے کی اپیل کی۔ پولیس اہلکار کے ساتھ پہنچے ڈی ایم نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

سندھوا کے موتی باغ علاقے میں خوشی منائی جارہی تھی کہ اس دوران بچوں میں جھگڑا ہوا، جس میں بڑے بھی شامل ہوگئے اور دونوں فرقوں کی جانب سے پتھر بازی شروع ہوگئی جس سے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے مقام پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا، پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ جس علاقے میں یہ تنازعہ پیدا ہوا ہے، وہاں ضمنی انتخاب بھی ہونا ہے اور کچھ دنوں بعد ہندو اور مسلمان کے تہوار عید میلادالنبی اور دسہرہ بھی قریب ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.