بھوپال ڈویژن کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ڈویژنل ریلوے منیجر سمیت تمام برانچ افسر اپنے ملازمین اور سپروائزرز کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں تاکہ ان کو کسی بھی قسم کی کمی نہ ہو۔
لاک ڈاؤن کی مدت تک اور اس کے بعد بھی ان اشیاء کی کافی مقدار میں ضرورت پڑ سکتی ہے۔
بھوپال ڈویژن اور ویسٹ سینٹرل ریلوے ہیڈ کوارٹر ان اشیاء کو خرید رہے ہیں۔
بورڈ نے تمام متعلقہ افراد سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی بھی تاجرکے پاس یہ سامان دستیاب ہے تو براہ کرم خریداری کے لیے معلومات دیں۔
ڈیزل شیڈ اٹارسی اور الیکٹرک لوکو شیڈ اٹارسی میں ریلوے کے کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کی طرف سے اپنے دوستوں کے لیے ماسک اور سینیٹائزر بنائے جارہے ہیں۔ اس مشکل وقت میں ہندوستانی ریلوے ضروری سامان کےنقل و حمل کے لیے دن رات کام کررہی ہے۔