وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کانگریس کسانوں کے مطالبات پورے کرنے میں ناکام رہی۔ کانگریس حکومت میں فصل بیمہ اسکیم کا پریمیم بھی نہیں جمع ہوا۔
ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'ہم فصل بیمہ سکیم میں بہت سی تبدیلی لائیں گے۔ جس سے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔' شیوراج سنگھ چوہان نے کہا 'میں اس سے پہلے کمل ناتھ حکومت سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے اپنی 14 مہینوں کی حکومت میں کیا کیا، کسانوں کا 22 سو کروڑ روپیہ کیوں جمع نہیں کیا گیا۔'
شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت آتے ہی کسانوں کی فصل کا بیمہ جمع کیا گیا۔ جبکہ کانگریس کی حکومت کے وقت کسانوں کی فصل خراب ہوئی تھی۔ اگر کانگریس وقت پر بھر دیتی تو کسانوں کو 31 سو کروڑ روپے ملتا۔ جسے اب بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے دیا ہے اور اب بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذریعے 4 ہزار 600 کروڑ روپیہ کسانوں کے اکاؤنٹ میں پہنچایا جا رہا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: بہاراسمبلی انتخابات کی گائیڈ لائنز
وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کمل ناتھ حکومت تو کسانوں کی فصل بیمہ کے پیسے بھی کھا گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا اگر بھارتیہ جنتا پارٹی نہ ہوتی تو کسانوں کا آٹھ ہزار کرڑو بھی نہیں ملتا یہ بھی کمل ناتھ حکومت کھا جاتی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ہی ہے جو کسانوں کو ان کا پیسہ پہنچا رہی ہے۔'