ریاست مدھیہ پردیش کی تنظیم سرو دھرم سدبھاؤنا منچ ایک ایسی تنظیم ہے جو لگاتار صوبے میں قومی یکجہتی کے لیے کام کرتی چلی آرہی ہے۔ قومی یکجہتی کے تحت آج تنظیم کے ذمہ داران جمعیت علماء کے دفتر پہنچ کر جمیعۃ علماء مدھیہ پردیش کے چوتھی بار حاجی محمد ہارون کے صدر منتخب کئے جانے پر ان کا والہانہ استقبال کیا۔
ساتھ ہی سرو دھرم سدبھاؤنا منچ کے ذمہ داران، جس میں سب ہی مذہب کے مذہبی رہنما شامل تھے نے جمعیت کے دفتر میں ایک میٹنگ منعقد کی۔
اس دوران میٹنگ میں یہ طے پایا کہ حکومت کے ذریعہ چلائے جارہے آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت سبھی مذہب کے وہ مجاہد آزادی جنہیں فراموش کردیا ہے انہیں یاد کرکے ان پر پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
ساتھ ہی سماج میں ایسے لوگ جو اپنے اپنے طبقات کے لیے نمایاں فلاحی کاموں کو انجام دے رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے اعزاز میں پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
آج کے اس پروگرام میں جہاں حاجی محمد ہارون کا استقبال کیا گیا، تو وہیں امرت مہا اتسو کے تحت ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو اس کے تحت سال بھر پروگرام منعقد کریں گے۔