ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے منٹو ہال میں رائل کویزین فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ فوڈ فیسٹیول چار دنوں تک چلے گا۔
اس موقع پر ٹوریزم منسٹر ہنی بگھیل نے کہا کہ کانگریس حکومت کے کامیابی کے ساتھ ایک برس مکمل ہو گئے ہیں جو کہ بے مثال رہے۔ انہوں نے کہا وزیراعلی کمل ناتھ کی منشا ہے کہ صوبے میں ٹوریزم کو فروغ دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے راجستھان میں محلوں اور تاریخی عمارتوں کو ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں تبدیل کر اپنی تاریخ لوگوں کو بتایا جا رہا ہے، اسی طرح سے مدھیہ پردیش کی رائل فیملیز کو جوڑنے اور انہیں فروغ دینے کے لیے اس فوڈ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں یہ لوگ اپنے روایتی کھانے کو لوگوں کے سامنے پیش کریں گے تاکہ لوگ رائل فیملیز کے کھان پان سے واقف ہوسکیں جس سے ٹوریزم کو مزید فروغ ملے۔