ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کورونا وائرس کے اثرات کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے پیش نظر عوام سے شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے اپیل کی ہے کی کل جمعہ کی نماز تمام لوگ اپنے اپنے گھروں میں ظہر کی نماز ادا کریں گے اور مسجدوں میں چند لوگ ہی جمعہ کی نماز مختصر بیان و خطبہ کے ساتھ پڑھیں گے۔
شہر قاضی نے بھوپال کی عوام سے مزید کہا کہ جس طرح سے ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس شہر میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا چاہتی ہے اس میں شہر کے لوگ ان کا تعاون کریں اور بے وجہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
شہر قاضی نے کہا کہ لوگ صبر سے کام لیں کیونکہ یہ پوری انسانیت کا معاملہ ہے اس وجہ سے ہم تمام لوگوں کو حکومت اور انتظامیہ کا ساتھ دینا چاہیے۔