ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: امام کے ساتھ بدسلوکی - مسجد

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دھار میں گذشتہ شام دو بچوں کے درمیان کیھلتے کھیلتے جھگڑا ہو گیا اور اس کے بعد اس واقعے کے سبب فساد جیسا ماحول بن گیا۔

imam
author img

By

Published : Jun 22, 2019, 6:11 PM IST

تفصیلات کے مطابق دو بچوں کے درمیان کھیلتے وقت جھگڑا ہوا اور اس کے بعد اس کی وجہ سے دو طبقوں میں کشیدگی پیدا ہو گئی اور گاؤں میں دونوں طبقے کے لوگوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا۔

اس واقعے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی جس دوران لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے اور کچھ لوگ مسجد کی طرف بھاگے۔

مدھیہ پردیش: امام کے ساتھ بدسلوکی

پولیس اہلکاروں نے مسجد میں تلاشی کے دوران امام صاحب کو گرفتار کرلیا اور پولیس اسٹیشن لے جاکر ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی بے رحمی سے پٹائی بھی کی۔

ایک پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر امام صاحب کو جے شری رام کا نعرہ لگانے کا دباؤ بنایا جس کے بعد جمعیت علماء ہند نے دارالحکومت بھوپال میں اس کے خلاف پولیس ہیڈکوارٹر میں ڈی جے پی کو میمورنڈم دے کر ان افسروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس سلسلے میں ڈی جی پی وی کے سنگھ نے اندور کے اے سی پی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملے کی جانچ کرنے کے بعد جن افسروں نے امام کے ساتھ بدسلوکی کی ہے، ان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.