یہاں پانچ مئی صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک بازار کھلنے لگی ہیں، تاکہ لوگوں کو سہولت مل سکے، وہیں انتظامیہ بھی لوگوں پر نظر بنائے ہوئے اور اس کے لیے ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔
انتطامیہ کی جانب سے دی گئی چھوٹ کے بعد کئی لوگ اس کا غلط استعمال کرتے بھی نظر آئے بازاروں میں گاڑیوں کی بھیڑ کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے، حالانکہ پولیس ٹو وہیلر گاڑٰوں کے ڈرائیوروں پر سختی کررہی ہے، لیکن اس کے باوجود ضلع میں لوگ ماحول بگاڑتے نظر آرہے ہیں، اور بازاروں میں ایسے لوگ چہل قدمی کرتے نظر آرہے ہیں جنہیں کوئی کام نہیں ہے۔
راجواڑا چوک سے ڈرون کیمرے کے ذریعے لی گئی تصویروں کے ذریعے اس بات کا انبدازہ لگایا جا سکتا ہے کہ لوگ کس طرح سے بے احتیاطی کرتے اور بلا ضرورت گھومتے نظر آرہے ہیں۔
کورونا کے خدشات کے پیش نظر گھروں سے باہر نکلنے کے وقت ماسک پہنچا لازمی ہے باوجودیکہ کہ لوگ اس پر عمل نہیں کررہے ہیں۔
لوگ سوشل ڈسٹنسنگ کا بھی خیال نہیں کررہے ہیں، متعد اوقات لوگوں کا دکانوں پر مجمع اکٹھا ہو جا رہا ہے جس سے کورونا کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔