ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے راہل گاندھی پر کیا طنز

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 10:53 PM IST

عمر بھر غالب یہی بھول کرتا رہا ۔دھول چہرے پر تھی اور آئینہ صاف کرتا رہا۔ ریاست کے وزیر داخلہ نے راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کئی سوال پوچھے اور اپنی کامیابی کو گنایا۔

Madhya Pradesh Home Minister Narottam Mishra satirized Rahul Gandhi
مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے راہل گاندھی پر کیا طنز

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے راہل گاندھی کے بیان پر کہا کہ وہ صرف الزام پر الزام لگاتے ہیں۔ وہ اپنی غلطیوں کو ٹھیک کریں۔ انہوں نے کہا ہم کام کر رہے ہیں پر کانگریس نے جھوٹے وعدے کیے تھے۔کانگریس نے جو اپنا انتخابی منشور جاری کیا تھا اس کی ایک بات بھی پوری نہیں کی اور اب ہم میدان میں کام کر رہے ہیں۔ ہمارے ملک سے لے کر صوبائی حکومت میں مندر بنانے کا وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا پر کانگریس اس میں کئی طرح کی پریشانیاں کھڑی کر رہی ہے۔

ویڈیو

نروتم مشرا میں نے کہا ہم نے کشمیر میں 370 اور 35 اے نافذ کرنے کی بات کی تھی تین طلاق کو ہٹانے کی بات کہی تھی اور شہریت ترمیمی بل کو نافذ کرنے کا وعدہ اپنے انتخابی منشور میں کیا تھا جسے ہم نے پورا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے جو انتخابی منشور تیار کیا تھا اسے کتنا پورا کیا نہ تو کسانوں کا قرض معاف ہوا ،نہ نوجوانوں کے لیے روزگار کا انتظام کیا گیا ،بیٹیوں کو اسکوٹی دینے کی بات کہی گئی تھی وہ بھی پورا نہیں کیا گیا۔کانگریس نے ہمیں ایک بیمار ریاست دی تھی جسے ہم نے ترقی پر گامزن کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.