ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کورونا سے متاثر

شیو راج سنگھ چوہان کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو کورینٹین کر ڈاکٹر نروتم مشرا کو ذمہ داری سونپی ہے۔

CM
CM
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 12:58 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے کے ساتھ آج مدھیہ پردیش کے ویزر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی بھی کووڈ 19 کی مثبت رپورٹ آئی ہے۔ شیوراج سنچھ چوہان نے ٹویٹ کر اس کی جانکاری دی ہے۔

ان کی غیر موجودگی میں وزیرداخلہ نروتم مشرا، شہری ترقیات و انتظامی وزیر بھوپیندر سنگھ، وزیر تعلیم شواس سارنگ اور وزیر صحت ڈاکٹر پی آر چودھری ریاست میں کووڈ 19 وبا کے دوران کام کو نبھائیں گے۔

شیوراج سنگھ کا ٹویٹ
شیوراج سنگھ کا ٹویٹ

وزیر اعلیٰ نے اس دوران متواتر 4 ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ '' میرے پیارے وطن عزیز مجھے کووڈ 19 کی علامات تھیں، جانچ کے بعد میری رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میں اپنے تمام ساتھیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جو بھی مجھ سے رابطہ میں آیا ہے، وہ کورونا ٹیسٹ کروائیں۔ میرے قریب کے لوگ قرنطین میں منتقل ہوگئے ہیں۔''

شیوراج سنگھ کا ٹویٹ
شیوراج سنگھ کا ٹویٹ

شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ ''میں کووڈ 19 کے تمام رہنمائے اصول پر عمل کر رہا ہوں۔ میں ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق خود کو الگ کروں گا۔ میں اپنی ریاست کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ محتاط رہیں، ذرا سی لاپرواہی کورونا کو دعوت دیتی ہے۔ میں نے کورونا سے بچنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی لیکن لوگ بہت سارے موضوعات پر ملتے تھے۔''

شیوراج سنگھ کا ٹویٹ
شیوراج سنگھ کا ٹویٹ

انہوں نے آگے لکھا کہ ''کووڈ 19 کا بروقت علاج کیا جاتا ہے تو متاثرہ شخص ٹھیک ہو جاتا ہے۔ میں 25 مارچ سے ہر شام کورونا انفیکشن کے حالات کا جائزہ لے رہا ہوں۔ میں کوشش کروں گا کہ زیادہ سے زیادہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کورونا کا جائزہ لیتا رہوں۔ ''

شیوراج سنگھ کا ٹویٹ
شیوراج سنگھ کا ٹویٹ

انہوں نے کہا کہ ان کی غیر موجودگی میں ریاست کے دیگر وزرا کورونا کے متعلق جائزہ میٹنگ میں حصہ لیتے رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے لکھا ہے کہ ''میں خود بھی علاج کے دوران کووڈ 19 پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتا رہوں گا۔''

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.