ETV Bharat / city

کمل ناتھ کی گورنر سے ملاقات، فلور ٹیسٹ کا وقت مانگا - وزیراعلیٰ اور گورنر ریاست کے تمام سیاسی امور پر تبادلہ خیال کریں گے

وزیراعلی کمل ناتھ آج گورنر سے ملنے پہنچے، اس دوران دونوں رہنماؤں نے ریاست کے موجودہ سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا اور گورنر سے فلورٹیسٹ کے لیے وقت مانگا۔

Madhya Pradesh: CM Kamal Nath arrives to meet Governor
مدھیہ پردیش: گورنر سے ملنے پہنچے سی ایم کمل ناتھ
author img

By

Published : Mar 13, 2020, 11:54 AM IST

Updated : Mar 13, 2020, 12:21 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج ریاست کے گورنر لال جی ٹنڈن سے ملاقات کی اور ریاست کی موجودہ سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا اور فلور ٹیسٹ کے لیے وقت مانگا۔

مدھیہ پردیش: وزیراعلی کی گورنر سے ملاقات

یاد رہے کہ اسی مہینے کی 16 تاریخ کو اسمبلی کا سیشن شروع ہونے والا ہے۔

کانگریس میں چل رہے سیاسی گھمسان کے درمیان گورنر لال جی ٹنڈن ہولی کی چھٹی مناکر جمعرات کی رات ہی پہنچے ہیں۔ ریاست کے 22 ارکان اسمبلی نے اپنی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان میں سے 19 بنگلورو میں ہیں۔

وہیں ریاستی حکومت نے بنگلور گئے چھ وزرا کو برخاست کرنے کی گورنر سے سفارش کی ہے۔

سندھیا کے حامی وزراء کو ہٹانے پر بھی بات چیت ہونے کی خبریں ہیں۔

وہیں یہ قیاس آرائیاں ہیں کہ موجودہ سیاسی حالات کے باعث بجٹ اجلاس بھی ملتوی کیا جاسکتا ہے۔

بنگلورو میں موجود تمام اراکین اسمبلی کے استعفی کو انہوں نے فرضی بتایا۔

بی جے پی نے اراکین اسمبلی کو یرغمال بنانے کا الزام لگایا

۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلی نے گورنر سے راجیہ سبھا انتخابات کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

Last Updated : Mar 13, 2020, 12:21 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.