ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: تین شہروں میں اتوار کو لاک ڈاؤن نافذ ہوگا - ای ٹی وی بھارت اردو

ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کے لیے بھوپال، اندور اور جبل پور میں اتوار کو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ان تین شہروں میں تمام اسکول اور کالج 31 مارچ تک بند رہیں گے۔

file photo
فائل فوٹو
author img

By

Published : Mar 20, 2021, 5:43 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے تین بڑے شہر بھوپال، اندور اور جبل پور میں اتوار کو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ ان تین شہروں میں 31 مارچ تک تمام اسکول اور کالج بھی بند رہیں گے۔

مدھیہ پردیش: تین شہروں میں اتوار کو لاک ڈاؤن نافذ ہوگا

وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں کورونا کی صورتحال پر جائزہ میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے دیگر اہم فیصلے بھی میٹنگ میں کیے گئے اور حکومت کی جانب سے نئی گائیڈ لائن بھی جاری کی گئی ہے جس پر سختی سے عمل کرانے کے لیے تمام ضلع کلیکٹر ہدایت بھی دی گئی ہے

کورونا کے متعلق نئی گائیڈ لائن کے مطابق بھوپال، اندور اور جبل پور شہر میں ہر اتوار کو لاک ڈاؤن ہوگا کو کہ سنیچر رات 10 بجے سے پیر صبح 6 بجے تک جاری رہے گا۔

لاک ڈاؤن کی مدت میں ضروری اشیاء کی نقل و حمل جاری رہے گی، وہیں کھانے پینے کی دکانوں پر یہ پابندی نافذ نہیں ہوگی۔

ریاست کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے عوام سے ماسک کا استعمال کرنے اور کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.