ریاست مدھیہ پردیش میں 'کاروان علم و فن' نامی تنظیم کی اور'غزل کلاسز' (غزل کے لیے کلاس) کے طلباء اور استاذ کی جانب سے بھوپال کے ہندی بھون میں ایک اعزازی اور شعری نششت کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں اردو اکیڈمی کی سابق سیکریٹری نصرت مہدی کو ان کے کارناموں کی وجہ سے اعزاز سے نوازا گیا۔
واضح کہ کاروان علم و فن کے اس پروگرام میں اعزاز کے بعد اردو اکیڈمی میں جاری غزل کلاسیس کے طلبا نے کلام سنائیں اور داد و تحسین حاصل کی۔
آپ کو یہاں واضح کرتے چلے مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی ویسے تو بہت سے کورس چلا رہی ہے لیکن اکیڈمی میں غزل کلاسز کو سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اور ہر سال غزل کلاس سے شاعر نکل کر رہے ہیں۔